افغان سرحدی صورتحال پروزیراعظم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے افغان طالبان کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملکی سلامتی سے متعلق ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں قومی قیادت افغانستان کے ساتھ حالیہ سرحدی تناؤ پر غور کرے گی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ذرائع کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں منعقد ہوگا ۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے اجلاس میں مغربی سرحد کی صورتحال، داخلی سلامتی کے چیلنجز اور افغانستان سے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
اجلاس میں ملک میں موجود افغان مہاجرین کی مرحلہ وار یا فوری واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں موجودہ سیکورٹی حالات کے پیشِ نظر حکومت کی جانب سے چند بڑے اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔