سرکاری حج اسکیم 2026: واجبات کی آخری قسط جمع کرانے کی تاریخ جاری

سرکاری حج اسکیم 2026: واجبات کی آخری قسط جمع کرانے کی تاریخ جاری

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق دوسری اور آخری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے، منسوخ کی گئی درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھیج دی جائے گی۔

حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی، عازمین اپنے واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کرا سکیں گے۔

دوسری قسط کی مد میں فی کس چھ لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کسی مجبوری کے باعث حج پر نہ جا سکنے والے عازمین کیلئے بڑی خبر

 موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم کے اضافی 2 لاکھ جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کے اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا پڑیں گے۔

دوسری قسط جمع کرانے واقت درخواست گزار پیکج تبدیل کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، اس کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہش مند عازمین حج کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں 5 دن کی توسیع کی گی ۔

 وزارت سے منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو حج پالیسی 2026 اور سروسز پرووائیڈر ایگریمنٹ (SPA) کے مطابق 22 اکتوبر تک پرائیویٹ حج کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے لیے امسال 60 ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں، 55 ہزار 500 عازمین حج نے بکنگ مکمل کر لی ہے جب کہ ابھی بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ سکیم میں دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے لئے تین اہم ہدایات جاری کر دیں

علاوہ ازیں وزارتِ مذہبی امور نے نئی پالیسی جاری کردی ہے جس کے مطابق اگر کوئی رجسٹرڈ حاجی بیماری یا وفات کی وجہ سے حج پر نہ جاسکے تو اس کا کوئی قریبی رشتہ دار حج کے لیے اہل ہوگا۔

editor

Related Articles