27 ویں آئینی ترمیم پر اوورسیز پاکستانیوں کا ردِ عمل سامنے آ گیا

27 ویں آئینی ترمیم پر اوورسیز پاکستانیوں کا ردِ عمل سامنے آ گیا

ستائیسویں ترمیم پر اورسیز پاکستانیوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں آئین کی بالا دستی کے حوالے سے یہ بہت بڑا کام کیا ہے اور اس کے ملکی استحکام اور سالمیت کے حوالے سے دور رس نتائج برامد ہو نگے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں سینٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو ملک میں آئین کی بالا دستی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل قرار دتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سراہا جا رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا مواقعوں پر انکی تعریف کرتے رہتے ہیں ۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس کی جانب سے بھارت کے 7 جنگی جہازوں کو مار گرانے کا واقعہ ایک ایسا سنگِ میل ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔

لندن میں آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ آج سینٹ میں اسپیکر صاحب نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے پوچھا کہ کسی کو کوئی اعتراض تو نہیں ہے تو پی ٹی آئی سمیت کسی نے سینٹ میں کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

اوورسیز پاکستانیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہنا تھا ملکی مفاد میں آئینی ترمیم ایک اہم پیشرفت ہے اور ملک کے مفادات کے پیشِ نظر آئین میں ترمیم نا گزیر ہو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایمل ولی سمیت اے این پی کے تینوں سینیٹرز نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم آئینی نمائندوں کا حق ہے اور سینٹ اور پارلیمنٹ میں ملک بھر کی عوام کے نمائندگان بیٹھے ہیں اور عوام اور ملک کے مفادات کے پیشِ نظر آئین میں ترمیم کی جارہی ہے جس سے عوام اور ملک کے لیئے بہترئ ہوگئ۔

اوور سیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جو گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام کو اس حوالے سے تمام معلومات فراہم کرنا چاہیے اور اس پر پراپیگنڈہ ختم ہونا چاہیے۔

editor

Related Articles