پاکستان کے عالمی ڈیجیٹل رابطے مضبوط،سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی

پاکستان کے عالمی ڈیجیٹل رابطے مضبوط،سب میرین کیبل کراچی پہنچ گئی

پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سے مزید مضبوطی کے ساتھ جوڑنے کی جانب ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے عالمی سطح کی زیر سمندر کیبل ایس ای ایم ای ڈبلیوسکس کراچی کے ساحل ہاکس بے پر پہنچا دی گئی ہے ۔

اس کیبل کی تنصیب سے پاکستان دنیا کے متعدد ممالک سے بہتر اور زیادہ مستحکم ڈیٹا رابطوں کے ساتھ منسلک ہو جائے گا کیبل بچھانے کی تقریب ہاکس بے کے ساحل پر منعقد کی گئی جس میں وفاقی سیکرٹری وزارت برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی زرار احمد خان نے بھی شرکت کی ۔

ترجمان وزارت اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مطابق یہ کیبل مجموعی طور پر 21 ہزار 700 کلومیٹر طویل ہے اور سنگاپور سے شروع ہو کر فرانس تک جاتی ہے کراچی اس کے راستے میں ایک اہم نقطہ کے طور پر شامل ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی خرابی سے متاثر انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا دعویٰ

کیبل کی یہ لمبی مسافت اور عالمی تعلقات میں اس کی اہمیت پاکستان کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے لیے نہایت اہم ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔
اس اقدام کے ذریعے نہ صرف ڈیٹا کی ترسیل میں تیزی آئے گی بلکہ پاکستان کی آن لائن مواصلاتی صلاحیت بھی مضبوط ہوگی حکومت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کیبل کی آمد سے ملک میں آن لائن کاروبار، نوآموز کمپنیاں، تعلیم اور بینکنگ کے شعبے کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

یہ قدم پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل شمولیت کو بھی فروغ دے گا کیونکہ مضبوط اور قابل اعتماد ڈیٹا رابطے عالمی مارکیٹ کے ساتھ روابط کو آسان بنائیں گےماہرین کے مطابق ایس ای ایم ای ڈبلیوسکس کیبل کی کراچی آمد سے پاکستان کے ڈیجیٹل ماحول میں ایک نیا دور شروع ہوگا ۔

کیونکہ اس کے ذریعے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی استعداد بڑھ جائے گی اور ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی زیادہ مستحکم اور مؤثر ہوگی اس کے علاوہ عالمی تجارتی روابط بھی بہتر ہوں گے جو معاشی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

editor

Related Articles