قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخابات کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔
لاہور کے حلقے این اے129کے تمام334 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوگیا جس کے مطابق ن لیگ کے حافظ محمد نعمان 63441ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ اتوار کے روز سخت حفاظتی انتظامات میں صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
5 بجے تمام پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دیے گئے اور کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جو پہلے سے اندر موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئیں وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔