ایم کیو ایم کا ای -چالان کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا ای -چالان کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ایم کیوایم نے ای چالان کے نام پر بھاری جرمانے وصول کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی عوام ای چالان کے نام پر وصول کی جانے والی بڑی رقم سے بہت پریشان ہے جبکہ غریب عوام کی اکثر اس نئے سسٹم کو وبال جان اور ایک طرح سے طرح سے بھتہ تصور کرتی ہے۔

عوام کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وکلا اور ارکان اسمبلی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست جمع کرائیں گے۔

اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی، انجینئرعادل عسکری اور طحہ احمد پٹیشن جمع کرائیں گے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عوام کو سہولتیں میسر نہیں، انفرااسٹرکچر نہیں، بھاری جرمانے بھی قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں اور افسران کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ

ایم کیوایم نے صرف کراچی میں عوام کےلیے ای چالان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ای چالان کا سسٹم صرف کراچی نہیں پورے سندھ میں نافذالعمل ہونا چاہیے۔

قبل ازیں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے بھاری جرمانوں کے خلاف ایک اور شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے راشد رضوی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔

سندھ حکومت نے جولائی 2025 میں ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کی۔ اس تنخواہ میں راشن، یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی تعلیم و دیگر ضروریات ہی پوری نہیں ہوتیں۔ جوہر عباس نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کو ہدایت دیں کہ ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے پر عدالت کو مطمئن کریں۔

عائد کئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل کیا جائے۔ درخواست میں سندھ حکومت، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی، ڈی آئی جی ٹریفک، نادرا، ایکسائز و دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا۔ دو روز قبل مرکزی مسلم لیگ نے کراچی میں ای چالان سسٹم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *