ترجمان صوابی پولیس نے کہا ہے کہ تھانہ ٹوپی کی حدود میں پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانہ ٹوپی کی حدود میں پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت یاسر اور سعود الرحمٰن عرف سوید کے نام سے ہوئی جو کالعدم ٹی ٹی ہی کے سرگرم رکن تھے۔
مذکورہ دہشتگرد چوکی کلابٹ پر ہینڈ گرینیڈ حملے میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں کنسٹیبل نور کمال شاہ شہیدہوئے تھے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، 02 عدد پستول اور 125 سی سی موٹرسائیکل برآمد ۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا پاکستان کے موقف کی معترف: افغان طالبان کی حمایت یافتہ ٹی ٹی پی پاکستان پر ہائی پروفائل حملے کر رہی ہے: اقوام متحدہ