گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا میں اصلاحات کا عمل جاری گھوسٹ ملازمین کے بعد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی باری، فہرستیں تیار، محکمہ صحت اور تعلیم کے 18 ملازمین فارغ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد سرکاری محکموں میں اصلاحات اور ملازمین کی چھان بین کا عمل جاری ہے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کے بعد اب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر بھرتی کیے گئے ملازمین کا ریکارڈ بھی کھنگالا جانے لگا، گزشتہ ادوار میں ہونے والی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کے بعد ابتدائی طور پر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے 18 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی کارروائی کے دوران محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے 18 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔ ان ملازمین کی بھرتیاں گزشتہ ادوار میں کی گئی تھیں۔ حکومتی سطح پر جاری چھان بین کا مقصد سرکاری محکموں میں ملازمین کے ریکارڈ اور بھرتیوں کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔
گورنر راج کے بعد سرکاری اداروں میں انتظامی اصلاحات کے سلسلے میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کے بعد اب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے معاملات بھی زیرِ جائزہ ہیں۔ تیار کی گئی فہرستوں کی بنیاد پر مزید ملازمین کے بارے میں بھی کارروائی متوقع ہے۔
سرکاری محکموں میں بھرتیوں اور ملازمین کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا یہ عمل صوبے میں انتظامی اصلاحات کے جاری سلسلے کا حصہ ہے۔