رانا ثناء اللہ نے دہشت گردی کے آگے گھٹنے ٹیکنے والی کے پی حکومت کا وفاق پر حملے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

رانا ثناء اللہ نے دہشت گردی کے آگے گھٹنے ٹیکنے والی کے پی حکومت کا وفاق پر حملے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

وفاقی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی انتشاری ٹولے کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ریاست کی قلمرو کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی ہسپتال منتقلی،رانا ثناء اللہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

اگر پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر نے کسی بھی قسم کی قانون شکنی یا زور زبردستی کرنے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سخت ترین ہاتھ نبٹا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنی اصل آئینی ذمہ داریوں سے مسلسل راہِ فرار اختیار کر رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :مسلح لشکر کشی سے مظفر آباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا ثناء اللہ

انہوں نے کے پی حکومت کو زور دے کر کہا کہ وہ وفاق پر چڑھائی کی تیاریوں اور سیاسی ڈرامے بازیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنے صوبے میں انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اپنی بنیادی اور اہم ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے عوام دہشت گردی اور بدامنی کا شکار ہیں، مگر پی ٹی آئی کی قیادت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں بلکہ وہ محض اپنی سیاسی دکان چمکانے اور انارکی پھیلانے میں مصروف ہے۔

editor

Related Articles