عرب کپ فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ، مراکش نے اردن کو شکست دیدی

عرب کپ فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ، مراکش نے اردن کو شکست دیدی

 دوحہ میں ہونیوالے عرب کپ ایونٹ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اردن کا پہلا کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا اور ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مراکش اور اردن کے درمیان عرب کپ کے فائنل میچ نے 2022ء کے ورلڈ کپ فائنل کی یاد دلا دی، سنسنی خیز مقابلے میں عثامہ تنان نے اٹلس لائنز کو ایک شاندار طویل فاصلے کے گول کے ساتھ برتری دلائی، تاہم اردن نے دوسرے ہاف میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر علی اولوان کے ذریعے شاندار جواب دیا۔

فارورڈ نے کھیل دوبارہ شروع ہونے کے 3 منٹ بعد ہی سکور برابر کر دیا، محند ابو طحہ کی لی گئی کارنر کے بعد قریب سے ہیڈنگ کر کے گول کیا، ہاف کے وسط میں اردن کو پنالٹی دی گئی جس میں الوان نے گول کر کے اردن کو دوبارہ برتری دلا دی۔

مراکش نے میچ میں برابری کی تلاش میں بے حد دباؤ ڈالا اور وقت ختم ہونے سے محض 2 منٹ پہلے ایک کارنر حمد اللہ کے پاس آیا، جنہوں نے قریب سے گول کر دیا۔

اضافی وقت کے 100ویں منٹ میں حمد اللہ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 3-2 کی فیصلہ کن برتری دلائی جس کے بعد مراکشی شائقین میں جشن کا آغاز ہو گیا۔

قبل ازیں دن کے آغاز میں، سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ خراب موسم کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا، فیفا نے تصدیق کی کہ تیسری پوزیشن کا فیصلہ متعلقہ کمیٹی کی جانب سے مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مراکش یہ پہلا افریقی اور عرب ملک بنا جو تین سال پہلے قطر میں ہونے والے عالمی کپ کے سیمی فائنلز تک پہنچا، اس دوران اسپین اور پرتگال کو ہرا دیا تاہم فرانس کے ہاتھوں شکست کھائی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان کردیا گیا، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

اکتوبر میں مراکش کو انڈر-20 عالمی چیمپئن کا تاج پہنایا گیا جب انہوں نے فائنل میں ارجنٹینا کو 2-0 سے ہرا کر یہ اعزاز جیتا، اور یہ ٹرافی حاصل کرنیوالا پہلا عرب ملک بنا۔

انڈر-17 ٹیم نے عالمی کپ کے کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی، جبکہ انڈر-23 ٹیم نے افریقہ کپ آف نیشنز جیتا اور پیرس 2024 اولمپکس میں حصہ لینے کا موقع پایا، جہاں انہوں نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مراکش 21 دسمبر سے 18 جنوری تک افریقہ کپ آف نیشنز کی میزبانی کرے گا۔

editor

Related Articles