دنیا کی بڑی ٹیک کمپنی کا سربراہ مشکل میں، بے وفائی کا اعتراف اور جاسوسی کے سنگین الزامات

دنیا کی بڑی ٹیک کمپنی کا سربراہ مشکل میں، بے وفائی کا اعتراف اور جاسوسی کے سنگین الزامات

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے اہلیہ اور بچوں سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے کیے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے چین کے لیےجاسوسی اور حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق خبروں کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جینسن ہوانگ کے سنگاپور کی ٹیکنالوجی کمپنی میگا اسپیڈ کی ایک ایگزیکٹو ایلس ہوانگ کے ساتھ قریبی تعلقات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حکام کو شبہ ہے کہ ایلس ہوانگ نے چین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے اور جدید مصنوعی ذہانت کے چپس چین منتقل کرنے میں مدد کی۔ تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق سامنے آنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام کا نیا اے آئی سسٹم، بچوں کی عمر خود پکڑے گا

یہ تنازع این ویڈیا کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، جو دنیا کی اہم ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور مصنوعی ذہانت کی صنعت میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ اس معاملے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ امریکا اور چین جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں سخت مقابلے میں مصروف ہیں۔

این ویڈیا کے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں 63 سالہ جینسن ہوانگ نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کو پہنچنے والی تکلیف کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اپنے غیر ازدواجی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اس پر ہونے والی تنقید کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اب فون نمبر چھپانا بھی ممکن ہوگا

ہوانگ نے اپنے بیان میں مبینہ تعلق میں شامل دوسری شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ این ویڈیا کے تحفظ اور امریکی قومی سلامتی کے مفادات کے لیے پُرعزم ہیں اور کمپنی کی جانب سے شروع کی جانے والی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب این ویڈیا نے اپنے بیان میں بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کمپنی کے آزاد ڈائریکٹرز پر مشتمل کمیٹی اور بیرونی قانونی ماہرین کی نگرانی میں کی جائیں گی۔

کمپنی کے بورڈ کے مطابق امریکی قومی اور معاشی سلامتی کو اولین ترجیح حاصل ہے، کیونکہ یہ این ویڈیا اور اس کے حصص یافتگان کے مفادات کے لیے انتہائی اہم ہے۔

تاہم بورڈ نے واضح کیا ہے کہ فی الحال اس کے پاس ایسا کوئی ثبوت یا وجہ نہیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ امریکی قومی سلامتی یا این ویڈیا کی خفیہ معلومات سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles