سکون کی تلاش میں 53 شادیاں، سعودی شہری نے کیا انکشاف کردیا؟

سکون کی تلاش میں 53 شادیاں، سعودی شہری نے کیا انکشاف کردیا؟

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ شہری ابو عبداللہ نے اپنی 53 شادیوں کا انکشاف کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں ذہنی سکون اور ازدواجی استحکام کی تلاش میں بار بار شادی کی۔

سعودی ٹی وی چینل ایم بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ابو عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی، تاہم خاندانی اختلافات اور ازدواجی مسائل کے باعث ان کی ازدواجی زندگی مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

ان کے مطابق گزشتہ 43 برسوں کے دوران انہوں نے مجموعی طور پر 53 شادیاں کیں۔ ان میں سے ایک شادی صرف ایک رات تک برقرار رہی، جو ان کی زندگی کی مختصر ترین شادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک دن، ایک پرواز، 2 طلوع آفتاب، حیران کن عالمی ریکارڈ

ابو عبداللہ نے بتایا کہ ان کی زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے ہوئیں، تاہم بیرون ملک سفر کے دوران انہوں نے غیر ملکی خواتین سے بھی شادیاں کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی موجودہ اہلیہ کے ساتھ خوشگوار اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور مستقبل میں مزید شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ابو عبداللہ کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر رہی ہے اور لوگوں کے درمیان ازدواجی زندگی، تعلقات اور ذہنی سکون کے حوالے سے بحث کا باعث بن رہی ہے۔

editor

Related Articles