بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور معروف امریکی گلوکار نک جونس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 21 برس سے ٹائپ ون ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
نک جونس نے ذیابیطس سے آگاہی مہم کے سلسلے میں اس بیماری کے نام ایک کھلا خط لکھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ روزمرہ زندگی میں انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گلوکار کے مطابق نومبر 2005 میں، جب ان کی عمر صرف 13 سال تھی، انہیں ٹائپ ون ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔ اس کے بعد سے انہیں روزانہ اپنے بلڈ شوگر لیول پر نظر رکھنا اور کھانے سے پہلے انسولین کی مناسب مقدار لینا پڑتی ہے۔
نک جونس نے اعتراف کیا کہ بعض اوقات وہ سوچتے ہیں کہ اگر انہیں ذیابیطس نہ ہوتی تو ان کی زندگی کیسی ہوتی۔ تاہم، اس بیماری میں مبتلا دوسرے افراد سے ملاقات کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اس جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کہانی دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا مقصد خاص طور پر ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ذیابیطس کا شکار ہیں۔
نک جونس چاہتے ہیں کہ ایسے بچے خود کو تنہا یا کمزور نہ سمجھیں بلکہ اپنی بیماری کے باوجود بڑے خواب دیکھیں اور انہیں پورا کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔