فضل الرحمٰن کے ذرائع آمدن اور اثاثوں سے متعلق سوالات کے حوالے سےسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے سیاست اور پارلیمانی عہدوں سے وابستہ رہنے والے رہنما کو اپنی آمدن اور مالی وسائل سے متعلق سوالات کا واضح جواب دینا چاہیے۔
ذریعہ معاش کیا ہے؟
مولانا فضل الرحمٰن سے جب بھی ذریعہ معاش پوچھا گیا انہوں نےاللہ کی طرف سے غیبی مددکہہ کر ٹال دیا ،سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کے ذرائع آمدن کیا ہیں اور ان کی مالی ضروریات کیسے پوری ہوتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر ذریعہ معاش کے بارے میں سوال کیا جائے تو اس کا جواب واضح اور قابلِ تصدیق تفصیلات کے ساتھ دیا جانا چاہیے۔
اثاثوں کی تفصیلات کہاں ہیں؟
سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ظاہر کردہ اثاثوں، انتخابی گوشواروں اور آمدن کے ذرائع سے متعلق دستیاب ریکارڈ سامنے لایا جائے،صارفین کے مطابق سیاسی قیادت سے مالی شفافیت کا مطالبہ کرنا عوام کا حق ہے، خصوصاً جب متعلقہ رہنما طویل عرصے سے عوامی زندگی اور سیاست کا حصہ ہو۔
قانون سب کے لیے برابر؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دوسروں کو آئین، قانون اور جواب دہی کا بھاشن دینے والے رہنماؤں کو بھی اپنے معاملات میں یہی اصول اپنانا چاہیے ، مالی شفافیت کے سوال پر کسی سیاسی شخصیت کو تنقید سے بالاتر نہیں سمجھا جا سکتا۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ذریعہ معاش سے متعلق عمومی جواب مالی معاملات کی مکمل وضاحت کا متبادل نہیں ہو سکتا، ان کا مطالبہ ہے کہ آمدن کے ذرائع اور اثاثوں سے متعلق سوالات کا جواب متعلقہ دستاویزات اور قابلِ تصدیق معلومات کی بنیاد پر دیا جائے۔
دستاویزی وضاحت ضروری
سیاسی رہنماؤں کے مالی معاملات پر سوالات اور شفافیت کا مطالبہ عوامی احتساب کے دائرے میں آتا ہے،دوسرو ں سے سوالات کرنے اور آئین و قانون کا ہر وقت بھاشن دینے والوں کو ہر صورت اپنے اثاثے اور ذریعہ معاش سے متعلق بتانا ہوگا ۔