امریکا کے مختلف حصے شدید بارشوں اور برفباری کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔شدید موسمی حالات کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جبکہ امدادی ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں 14 ہزار 400 سے زائد پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئی ہیں یا تاخیر کا شکار ہیں جس سے لاکھوں مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔
شدید برفباری کے باعث نیو جرسی، نیویارک، شکاگو اور بوسٹن سمیت کئی بڑے شہروں میں نظامِ نقل و حمل شدید متاثر ہے۔سڑکوں پر برف کی موٹی تہیں جم جانے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے اور متعدد شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا میں شدید برفباری، فضائی سفر بری طرح متاثر، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
حکام کے مطابق نیو یارک اور نیو جرسی میں صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Saturday Morning Snow Ops Update:
Yes, the white stuff arrived. Snow melts and refreezes. Plows and salt spreaders will be out as long as needed to address icy conditions.
While we take care of streets, property owners are responsible for clearing the sidewalks abutting their… pic.twitter.com/HwWQPHBmEF
— NYC Sanitation (@NYCSanitation) December 27, 2025

