لاہور ہائی کورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست وکلاء کی نجی تنظیم نے دائر کی، پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری فراہم کرنے کا حکم دے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض پرائیوٹ فارمیسیز سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری فراہم کرنے کا حکم دے، لاہور ہائیکورٹ ادویات کے سٹاک کی مانیٹرنگ اور فراہمی کے لیے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے۔