قومی سلامتی، عالمی وقار میں نمایاں بہتری کا اعتراف، خیبرپختونخوا کے عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہیرو قرار دیدیا

قومی سلامتی، عالمی وقار میں نمایاں بہتری کا اعتراف، خیبرپختونخوا کے عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہیرو قرار دیدیا

خیبرپختونخوا کے عوام کی بڑی تعداد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سال 2025 کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے قومی سلامتی، خودمختاری، معیشت اور عالمی وقار کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

عوامی رائے کے مطابق سال 2025 میں کیے گئے اقدامات نے پاکستان کو خطے اور دنیا میں ایک مضبوط اور باوقار ریاست کے طور پر منوایا۔

یہ بھی پڑھیں:باہمی احترام کا منفرد لمحہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا ایک دوسرے کو سلوٹ ، تصویر وائرل

عوام کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اس بات پر حیران ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 2025 کے دوران جو فیصلے اور اقدامات کیے، وہ دنیا کا کوئی بھی طاقتور کمانڈر اس انداز میں نہیں کر سکا۔ ان کے مطابق ان اقدامات نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ عالمی سطح پر ملک کے مؤقف کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔

خیبرپختونخوا کے شہریوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کے ذریعے بھارت کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان جنگی صلاحیتوں کے لحاظ سے ایک مضبوط اور خطرناک ملک ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری سفارتکاری کے باعث پاکستان کی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ ان کے دور میں عالمی طاقتوں کے ساتھ دفاعی اور سفارتی روابط مضبوط ہوئے، جس سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوا۔

معاشی حوالے سے بھی عوام نے فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے، معاشی استحکام کے لیے اقدامات کرنے اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ میں آرمی چیف کا کردار قابل تحسین ہے، جس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کا برطانیہ میں احتجاج، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’کار بم دھماکے‘ کی دھمکیاں

خیبرپختونخوا کے عوام نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال 2026 میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسی عزم، حکمت اور جرات کے ساتھ ایسے کارنامے انجام دیں گے جن کی دنیا بھر میں تعریف کی جائے گی اور پاکستان مزید ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہوگا۔

عوامی رائے میں یہ بھی کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کی شخصیت اور قیادت سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متاثر نظر آئے، جنہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پرزور انداز اور چنے ہوئے الفاظ میں فیلڈ مارشل کی تعریف کی، جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔

Related Articles