گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

آڈی پاکستان نے ایک بار پھر الیکٹرک گاڑیوں کے شائقین کے لیے اپنی جدید ترین پیشکش متعارف کروا دی ہے۔

 ای ٹران پچاس اور ای ٹران جی ٹی کی کامیابی کے بعد اب آڈی کیو سکس ای ٹران پاکستان میں باقاعدہ طور پر دستیاب ہے، جو طاقت، جدت اور لگژری کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔

یہ گاڑی آڈی کے جدید برقی پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے اور اسے طاقتور کارکردگی کے ساتھ جمالیاتی حسن میں بھی نمایاں بنایا گیا ہے، گاڑی کی مضبوط باڈی اور چوڑی فرنٹ گرل اسے دیکھنے میں انتہائی دلکش بناتی ہیں، جبکہ دنیا کی پہلی ڈیجیٹل لائٹ سگنیچر ٹیکنالوجی اسے مزید منفرد بناتی ہے۔

 اس ٹیکنالوجی کی بدولت ڈرائیور ہیڈ لائٹس کے ڈیزائن کو اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے، جو ایک مکمل جدید اور انفرادی ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔

اندرونی حصے میں آڈی کیو سکس ای ٹران انتہائی آرام دہ نشستوں اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے مزین ہے، ڈیش بورڈ پر بڑی اسکرینیں نصب ہیں اور اینڈرائیڈ بیسڈ انفولٹینمنٹ سسٹم استعمال میں نہایت آسانی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:ہونڈا سوک اب آسان اقساط پر بھی دستیاب ،ماہانہ قسط کتنی ؟

 طویل سفر کے دوران ڈرائیور اور مسافروں کی سہولت کے لیے نشستیں مساج کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں، جس سے لمبے سفر کا تجربہ بھی خوشگوار اور آرام دہ بن جاتا ہے۔

گاڑی کی تکنیکی خصوصیات بھی متاثر کن ہیں، آڈی کیو سکس ای ٹران میں 456 ہارس پاور کی طاقت، 225 کلو واٹ آور کی دو بیٹریاں، اور ایک چارج پر 625 کلومیٹر کا رینج موجود ہے،  گاڑی میں تیز چارجنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کی مدد سے بیٹری صرف 21 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔

سیفٹی کے حوالے سے بھی یہ گاڑی جدید ترین معیارات کی حامل ہے، اس میں خودکار ایمرجنسی بریک، لین اسسٹ اور 360 ڈگری کیمرہ سسٹم شامل ہیں، جو ڈرائیور کو ہر زاویے سے محفوظ رکھتا ہے اور ڈرائیونگ کے دوران اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مجموعی طور پر آڈی کیو سکس ای ٹران نہ صرف برقی کاروں کے شائقین کے لیے ایک طاقتور اور جدید انتخاب ہے بلکہ اس کی لگژری، آرام اور سیفٹی خصوصیات اسے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں ایک نمایاں مقام دلاتی ہیں۔

editor

Related Articles