خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 11 خوارج  ہلاک، آئی ایس پی آر

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے مطابق یہ کارروائیاں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور ضلع کرم میں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی میں طالبان حکومت بڑی سہولت کار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بروقت مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مؤثر اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث تمام دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، جبکہ فورسز کا کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

بیان کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جسے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ان کارروائیوں سے دہشتگرد نیٹ ورکس کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور یہ کامیابیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انٹیلی جنس اداروں کے باہمی تعاون کا واضح ثبوت ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائیوں کو سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *