باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کاپولیس پر پتھرائو ،دو اہلکار زخمی

باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کاپولیس پر پتھرائو ،دو اہلکار زخمی

کراچی کے مرکزی مقام باغِ جناح میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب پی ٹی آئی کے بعض شرپسند عناصر نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔پولیس حکام کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات اہلکاروں پر اچانک پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری کارروائی شروع کردی۔باغِ جناح گراؤنڈ کے اطراف پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور اسی دوران کچھ افراد نے پولیس لائن کی جانب پتھر پھینکے جس سے موقع پر بھگدڑ کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے میڈیا ٹیموں بھی حملہ کیا اور ڈی ایس این جیز کے شیشے توڑے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جلسے کے پرامن انعقاد کے منافی تھی اور امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض کارکنان باغِ جناح کے ایک حصے سے سکیورٹی حصار توڑ کر دوسری جانب سے اندر داخل ہوئے، جس پر پولیس نے علاقے کی شیلنگ شروع کی اور ہجوم کو منتشر کرنے کے اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے جلسے کے سبب کراچی میں ٹریفک مفلوج،شہریوں کی زندگی اجیرن

پولیس اہلکاروں نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کارکنان کو پرامن رہنے اور منتشر ہونے کی ہدایات بھی دیں، تاہم پتھراؤ کے باعث حالات مزید خراب ہوگئے۔
ادھر شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکلنا بھی شروع ہوگئیں جو مزارِ قائد کی طرف روانہ ہوئیں۔ ان ریلیوں کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی نشاندہی کی جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حساس مقامات پر
نفری میں اضافہ کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اضافی فورس طلب کی گئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *