امریکا کی جانب سے وینزویلا پر قبضے ایران میں زبردست مظاہرے کے بعد بابا وانگا کی 2026 میں تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی سے متعلق باتیں ہوہی ہیں۔
بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے درمیان 2026 کا آغاز ہو چکا ہے، ایران میں اس وقت ہزاروں شہری اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور جہاں تک وینزویلا کا تعلق ہے صدر نکولس مادورو کو امریکا نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور جس طرح لیا اسے دنیا بھر نے دیکھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں گرین لینڈ کو خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، جو کہ ڈینمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے جس کی آبادی تقریباً 57,000 ہے، اس طرح کی جغرافیائی سیاسی تنازعات جاری ہیں جس کے باعث بابا وانگا کی کئی پیش گوئیاں درست لگنے لگی ہیں۔
بابا وانگا، مشہور بلغارین نجومی ہیں جنھوں نے 9/11 اور مہلک وبائی مرض کووڈ 19 کی پیش گوئی سمیت بہت سی معروف پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ انھوں نے 2026 میں ہونے والی تیسری عالمی جنگ کے آغاز کے بارے میں ایک پیشین گوئی کی تھی اور انھوں نے 2026 کو “جنگ اور تباہی” کا سال قرار دیا۔
مزید پڑھیں: بابا وانگاکی موبائل فون سے متعلق حیرت انگیز پیش گوئی

