ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ ہونڈا کمپنی نے بینک الفلاح کے تعاون سے بغیر سود آسان اقساط پر موٹر سائیکل خریدنے کی نئی سکیم متعارف کرا دی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں پسے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور ملک میں موٹر سائیکل کی فروخت کو دوبارہ متحرک کرنا ہے جو گزشتہ کچھ عرصے سے معاشی حالات کے باعث سست روی کا شکار رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس سہولت کے تحت ہونڈا کے مقبول اور زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز CD 70، CG 125 اور CG 150 کو بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط میں خریدا جا سکے گا۔ہونڈا حکام کے مطابق صارفین کو ایک ساتھ بھاری رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو خاص فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
بینک الفلاح کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ موٹر سائیکل کی خریداری پر کسی قسم کا سود وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم صارفین کو معمول کے مطابق پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔بینک کے مطابق یہ سہولت محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور موٹر سائیکل کی فراہمی دستیاب اسٹاک سے مشروط ہوگی، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو بروقت فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہونڈا CD 70 کی مجموعی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے اب صارفین تقریباً 26,650 روپے ماہانہ اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔اسی طرح ہونڈا CG 125 اور CG 150 بھی اس بغیر سود اقساطی اسکیم کے تحت دستیاب ہوں گی، جس سے خریداروں کو اپنی مالی منصوبہ بندی میں آسانی میسر آئے گی۔روزمرہ آمد و رفت کے لیے موٹر سائیکل ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے اور بغیر سود اقساط کی سہولت عام صارفین کے لیے حقیقی ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔