تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی، دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا اسپین میں ٹرین حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی، حادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے نتیجے میں 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔