سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شہری سردی کے باعث ٹھٹھر کر رہ گئے،کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3 ڈگری، زیادہ سے زیادہ5.8ڈگری گرگیا۔
شہرکے سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعے کو کم سے کم پارہ 10.5ڈگری ریکارڈ ہوا، سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم ویدر اسٹیشن پر7.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔
شہر میں رات بھر تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس کے بعد آج شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن سردی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے
آج(ہفتے)کو تندوتیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ رفتار55کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے، دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں کم سے کم پارہ 0.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پہاڑوں پر مزید برف پڑنے کا امکان ہے۔