آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟

ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کے روز موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور چند مقامات پر برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ابھی موجود ہے۔

بدھ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند چھانے کا امکان ہے  جس سے موٹرویز پر آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری ہوئی،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے مالم جبہ میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر اہم مقامات میں مظفرآباد 69، مری 25، منگلا 17، استور 10، سکردو 06 اور گلگت 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بلوچستان میں جیوانی میں 16، قلات 11 اور کوئٹہ میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔

برفباری کے حوالے سے مالم جبہ میں سب سے زیادہ 37 انچ، مری میں 9 انچ، کالام میں 7 انچ اور زیارت میں 6 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ کوئٹہ شہر میں 4.8 انچ، پاراچنار میں 4.5 انچ اور اسکردو میں 2 انچ برفباری نوٹ کی گئی، دیر بالا اور دروش میں ایک انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

کم سے کم درجہ حرارت کی بات کی جائے تو لہہ، مالم جبہ، پاڑاچنار اور گوپس میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ، بگروٹ میں منفی 6، جبکہ کالام، استور اور راولاکوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سردی اور برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے وقت احتیاط برتیں اور دھند والے علاقوں میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *