سوات کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کر دیا

سوات کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کر دیا

خیبر پختونخوا کے اہم ضلع سوات میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ضلیع انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، بالخصوص بچیوں کے اسکولوں اور کالجوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جس کے پیش نظر اداروں کی انتظامیہ کو سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق تعلیمی اداروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو اطلاع دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے واضح کیا ہے کہ طلبہ اور طالبات کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کرم میں حالات تشویش ناک ، کے پی کے حکومت غیر سنجیدہ ہے،امیر حیدر ہوتی

دوسری جانب ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کے سربراہان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رابطے مزید مؤثر بنا دیے گئے ہیں۔ بروقت اطلاع کی صورت میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ فوری رابطہ اور حفاظتی نظام کو مربوط بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

واضع رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے خیبر پختنونخوا دہشت گردوں کے نرغے میں ہے اور ان کی کاروائیاں صوبے کے مختلف شہروں میں ہورہی ہیں جن کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے بروقت کارروائی بھی کی جارہی ہیں۔سوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے حوصلہ افزا نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں

editor

Related Articles