پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کوجیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی ٹیم اپنی اننگز کے آغاز میں مشکلات کا شکار نظر آئی۔

پاکستانی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، جب میچ کی پہلی ہی گیند پر اوپنر صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے اننگز کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز کے ساتھ ساتھ دلکش اسٹروکس بھی کھیلے اور اسکور بورڈ کو متحرک رکھا۔

تاہم مجموعی اسکور 74 رنز تک پہنچنے کے بعد صائم ایوب 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں اہم شاٹس شامل تھے، جس نے پاکستان کو ایک مستحکم بنیاد فراہم کی۔ صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 39 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کے بعد بابر اعظم 24 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان صرف 10 رنز بنا سکے۔

درمیانی اور آخری اوورز میں عثمان خان نے 18 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان صرف ایک رن بنا سکے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے آخر تک مزاحمت جاری رکھی اور 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچز، تاریخیں سامنے آگئیں

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ بارلیٹ اور بیئرڈمین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اس میچ میں ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم میں تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں ماہلی بیئرڈمین، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *