جنوبی وزیرستان دھماکہ، معروف مذہبی رہنما مفتی جنا میر جاں بحق

جنوبی وزیرستان دھماکہ، معروف مذہبی رہنما مفتی جنا میر جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق ہو گئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کی ایک عمارت کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا، جو دھماکے کا سبب بنا۔ ان کے مطابق حملے کا ہدف مفتی جنا میر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ دھماکے میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی سہولت کاری روکنے کیلئے شمالی و جنوبی وزیرستان میں چلغوزے کی فصل چننے اور اٹھانے پر پابندی عائد کرنے پرغور

ذرائع کے مطابق مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے تھے اور مختلف قومی امن جرگوں میں بطور مقرر بھی شرکت کرتے رہے تھے۔

تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Articles