عوام پر بوجھ کم رکھنے کا حکومتی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان

عوام پر بوجھ کم رکھنے کا حکومتی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ایل پی جی درآمد کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے پٹرول ریلیف پیکج پر عملدرآمد نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں بدامنی اور کشیدگی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ گزشتہ جمعہ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا، تاہم حکومت نے ریفائنریز کو واضح کیا کہ قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول ریلیف پیکج سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے 28 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جو پٹرول پمپس ریلیف پیکج کے تحت عوام کو پٹرول فراہم نہیں کر رہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پٹرولیم وزیر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان کا سرکاری اراضی پر بڑا ڈاکہ: راشد سومرو کے زیرِ اثر منگھوپیر کے مدرسے کی 25 ایکڑ قیمتی زمین پر غیر قانونی قبضے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

شہباز شریف نے کہا کہ ایل پی جی درآمد کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور ایل پی جی مافیا کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو توانائی کی ضروریات مناسب قیمت پر دستیاب ہوں اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکا جا سکے۔

وزیراعظم نے پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ صوبے کے سکیورٹی پیکج کے لیے 160 ارب روپے فائنل کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے، توانائی کی قیمتوں میں استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی

Qaisar Mirza
editor

Related Articles