سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کو جے یو آئی رہنماؤں سے ملنے والی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنے مؤقف پر قائم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات، ثقافت و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مصور عباسی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنی پوسٹ میں فضل الرحمان کی ایما پر جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداروں کی جانب سے مصور عباسی کو دی جانے والی دھمکیوں کا شدید نوٹس لیتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، اور جو بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر اطلاعات کی آزاد ڈیجیٹل کے رپورٹر سے ملاقات، فضل الرحمن سے منسلک مدرسے کی انتظامیہ کی جانب سے کتے چھوڑ جانے کے واقعہ کی مذمت
انہوں نے آزاد ڈیجیٹل کے سربراہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ’مصور عباسی صاحب، زندہ باد! ڈٹے رہیں اور مضبوطی کے ساتھ اپنے مؤقف پر قائم رہیں‘۔
منافقت، کرپشن اور موروثیت کے خلاف سخت الفاظ
سابق صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں مذہبی و سیاسی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسلام کے مقدس نام پر منافقت، کرپشن اور موروثیت کی سیاست کرنے والوں کو اپنے عملی کردار سے بتا دیں کہ دھمکیوں سے آزاد صحافت اور سچائی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔۔۔۔!!!!
Barking dogs seldom bite
مصور عباسی صاحب۔۔زندہ باد ڈٹے رہیں اور مچے رہیں۔۔اور۔۔اسلام کے نام پر منافقت،کرپشن اور موروثی کی سیاست کرنے والوں کو اپنے عمل سے بتا دیں۔۔۔کہ۔۔۔:
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے
جس حال میں جینا مشکل ہواُس حال میں جینا لازم ہے— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) November 4, 2026


