سندھ بھر کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے ، حکومتِ سندھ کے محکمہ کالج ایجوکیشن نے مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی اور تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے زیرِ انتظام آنے والے تمام اداروں میں 9 نومبر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ یومِ اقبال منایا جائے گا۔
اس فیصلے کے تحت سندھ بھر کے تمام اسکولز، انٹرمیڈیٹ و ڈگری کالجز 9 نومبر بروز پیر کو بند رہیں گے اور طلبہ کو ایک دن کی تعطیل ملے گی، جبکہ اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال کی سوچ، شاعری اور فلسفے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصاً سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔