تیل کی قیمتیں کم رکھنا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا امریکا کی پہلی ترجیح ہے،جے ڈی وینس

تیل کی قیمتیں کم رکھنا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا امریکا کی پہلی ترجیح ہے،جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں واشنگٹن کی پہلی ترجیح امریکا میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم سطح پر برقرار رکھنا ہے، جبکہ دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع کے دوران اپنے دونوں اہداف کے حصول کی جانب بڑھ رہا ہے۔

صورتحال غیر یقینی ہے

جے ڈی وینس نے موجودہ صورتحال کو غیر یقینی اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے پیش رفت کی حتمی پیش گوئی کرنا آسان نہیں، ایرانی فریق بعض اوقات غیر متوقع طرز عمل اختیار کرتا ہے اور پہلے کیے گئے وعدوں پر بھی قائم نہیں رہتا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کو جلد امریکہ کا حصہ قرار دینے کی دھمکی

جوہری ہتھیار روکنا دوسری ترجیح

امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں کو امریکی عوام کے لیے کم رکھنا پہلی ترجیح ہے، جبکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا دوسری ترجیح ہے، یہ بیان امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے مقاصد پر نئی توجہ کا باعث بنا ہے۔

امریکی عوام پر قیمتوں کا دباؤ

ایران کے ساتھ جنگ اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث امریکا میں توانائی کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے، حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکی پٹرول کی اوسط قیمت 4 ڈالر فی گیلن کی سطح سے تجاوز کرچکی ہے، جس سے جنگ کے معاشی اثرات بھی نمایاں ہوئے ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔

editor

Related Articles