اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سسٹم کی ضروری مرمت، سالانہ مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث 16 اگست، اتوار کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
جہلم اور چکوال
جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ایف-7 (کچہری) فیڈر بند رہے گا،چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مرید، جمال وال اور منگن فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
دیگر علاقوں میں بندش
جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نیو چوا، بابا شہید، چپر، فضل شہید، کمبیلی صادق، کلر سٹی، ڈوبیران اور مل آوان کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
صبح 6:30 بجے سے شام 5 بجے تک 132 کے وی ٹی/لائن سیٹلائٹ ٹاؤن میس اور 132 کے وی ٹی/لائن کے ٹی ایم میس، جبکہ صبح 6:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ملت آباد، چیئرنگ کراس اور عسکری الیون کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
ٹیکسلا اور سنگجانی
آئیسکو کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی، برہان سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
اسی طرح صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری، 132 کے وی نیو واہ اور باہتر موڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
صارفین سے معذرت
آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی عارضی بندش پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مرمتی اور ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگئے تو بجلی کی فراہمی شیڈول سے قبل بھی بحال کی جاسکتی ہے۔