سونے کی قیمت مزید گر گئی

سونے کی قیمت مزید گر گئی

سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ عالمی کرنسی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کمی سے 2337 ڈالر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے پر ہو گئی تھی ۔ جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے پر آگیا تھا۔ کل عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 2349 ڈالر فی اونس تھی۔

Related Articles