احتجاج پرتحریک انصاف کی قیادت دودھڑوں میں تقسیم

احتجاج پرتحریک انصاف کی قیادت دودھڑوں میں تقسیم

روڈز بندش پر پی ٹی آئی قیادت دو گروپوں میں تقسیم، ایک گروپ کا کل تک سڑکیں کھولنے کا مطالبہ،صوبے میں جاری روڈز بندش کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت دو مختلف گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے ایک اہم گروپ نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کل تک تمام بند سڑکیں کھول دی جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

پارٹی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک دھڑا روڈز بندش کو سیاسی دباؤ بڑھانے کا مؤثر ذریعہ قرار دے رہا ہے، جبکہ دوسرا گروپ سمجھتا ہے کہ اس اقدام سے خیبر پختونخوا کے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور مریضوں کو ہسپتالوں تک رسائی میں بھی رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی احتجاج: غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

پارٹی کے معتدل مؤقف رکھنے والے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ “روڈز بندش سے آپ لوگ مزید پریشانی پیدا کر رہے ہیں،جبکہ آپ لوگ سانحہ 9 مئی کی طرح ایک اور سانحہ کی طرف کارکنوں کو لے کر جا رہے ہیں۔

عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں، ایسے میں سڑکوں کی بندش عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے،ان کا کہنا ہے کہ عوام کو اذیت میں مبتلا کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔

دوسری جانب سخت مؤقف رکھنے والا گروپ اپنے فیصلے کو پارٹی پالیسی اور موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں ضروری قرار دے رہا ہے،تاہم اندرونی اختلافات کے باعث قیادت کو حکمتِ عملی پر نظرثانی کرنا پڑ سکتی ہے،

editor

Related Articles