بھارت سے شکست کے بعد بڑا فیصلہ متوقع، بابر اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان

بھارت سے شکست کے بعد بڑا فیصلہ متوقع، بابر اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان

بھارت کے خلاف حالیہ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ آئندہ میچ میں سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کے آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی نے کارکردگی اور ٹیم کمبی نیشن کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں تسلسل کی کمی نمایاں رہی، جس کے بعد ٹیم میں رد و بدل کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی حکمت عملی زیر غور ہے تاکہ بینچ اسٹرینتھ کو آزمایا جا سکے اور ٹیم میں نئی توانائی لائی جا سکے۔ تاہم حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ مشاورت کے بعد کرے گی۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بڑے مقابلوں میں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں غیر معمولی نہیں ہوتیں، البتہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی جیسے کلیدی کھلاڑیوں کو باہر بٹھانے کا فیصلہ اہم اور غیر متوقع ہو سکتا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم شائقین کی نظریں آئندہ میچ کے لیے متوقع پلیئنگ الیون پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ،بڑی ٹیم باہر ہوگئی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *