چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

  پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعرات ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا۔

 رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس پشاور میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔ چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے باضابطہ اعلان کردیا

اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں، موسمی صورتحال اور فلکیاتی معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعرات پاکستان بھر میں پہلا روزہ ہوگا ۔

لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف و مذہبی امور شاہد حسن کلیانی نے کی ۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا ؟

ان اجلاسوں میں مقامی سطح پر چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کی گئیں جو بعد ازاں مرکزی کمیٹی کو ارسال کی گئیں جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے چاند نظر آنےکا اعلان کیا

مرکزی اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہونے والے زونل اجلاسوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سب سے پہلے دیر اور صوابی سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد ضلع مہمند سے بھی چھ مستند شہادتیں رپورٹ کی گئیں  کراچی سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن کی تصدیق کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام شہادتوں اور موسمی رپورٹوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اس امر پر اطمینان ہوا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ چکا ہے، لہٰذا یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا اور غروب آفتاب کے بعد تقریباً 7 بج کر 3 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گزشتہ روز شام 5 بج کر 3 منٹ پر پیدا ہوا تھا اور اعلان کے وقت اس کی عمر تقریباً 25 گھنٹے تھی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں گزشتہ روز ہی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جا چکا تھا۔ پاکستان میں بھی اب باقاعدہ طور پر رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *