پاکستان اور افواج کے خلاف بھونکنے والے بی ایل اے کے دو بڑے ٹویٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کردئیے گئے ہیں ۔
پاکستان اور افواج کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے والے بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) سے وابستہ دو بڑے ٹویٹر اکاؤنٹس بلوچستان فیکٹ اور باہوت بلوچ ہمیشہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
ان اکاؤنٹس پر ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈا اور بھارت کی سرپرستی میں دہشتگرد سرگرمیوں کی معلومات شیئر کی جاتی تھی۔ ٹویٹر کی انتظامیہ نے اس کارروائی کے بعد ان دونوں اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر بی ایل اے کے جھوٹ اور منفی پروپیگینڈا پھیلانے کی سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، جس سے ریاستی اداروں اور عوام کی حفاظت میں مدد ملے گی۔