اسد قیصر، مرزاآفریدی سمیت کون کون پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو کھانا پہنچا رہا ہے؟ سینئر صحافی حماد حسن نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے دعووں کو بے نقاب کردیا
Home - آزاد سیاست - اسد قیصر، مرزاآفریدی سمیت کون کون پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو کھانا پہنچا رہا ہے؟ سینئر صحافی حماد حسن نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے دعووں کو بے نقاب کردیا
سینئر صحافی و تجزیہ کار حماد حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ افراد پارلیمنٹ کے اندر ہیں جبکہ کچھ خیبر پختونخوا ہاؤس کے اندر موجود ہیں، اور دونوں جگہیں “بڑی اچھی” ہیں۔
حماد حسن کے مطابق انہوں نے پرسوں اور رات بھی وہیں گزاری، اور ساری رات ادھر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل ناصر عباس صاحب نے کہا کہ “میں 24 گھنٹے سے بھوکا ہوں” تو انہیں حیرت ہوئی، کیونکہ اس رات انہوں نے کھانا بھی اکٹھے کھایا تھا۔
حماد حسن کے مطابق اس موقع پر محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے، بیرسٹر گوہر بھی تھے، جبکہ چار پانچ صحافی دوست بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کھانا نہیں دیا جا رہا۔ ان کے مطابق کھانا بدستور پارلیمنٹ پہنچ رہا ہے اور ایک پولیس کا ایک ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں پوری طرح سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
حماد حسن نے بتایا کہ کھانااسد قیصر کے پی اے بھی کھانا دیکر جاتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ایک سینیٹر مرزا آفریدی ہیں، جو “بہت امیر آدمی” ہیں اور وہ خود بھی پارلیمنٹ کے اندر موجود بھی ہیں، اور مرزا آفریدی کا اسٹاف بھی مسلسل کھانا لے کر آتا ہے۔
ان کے مطابق کھانا دو جگہوں سے آتا ہے، ایک الجزیرہ فوڈ سے اور ایک سیور سے بھی آتا ہے۔ حماد حسن نے کہا کہ البتہ کھانا ملوڈی سے اور بعض لوگوں کے ذاتی گھروں سے بھی آتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی کھانا پہنچایا ہے۔
حماد حسن کے مطابق ان تمام انتظامات کے ہوتے ہوئے “ان کو بھوکا تو نہیں رکھا گیا۔”