وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نیا اہلیت معیار جاری

وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نیا اہلیت معیار جاری

حکومتِ پاکستان نے وزیر اعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے نظرِ ثانی شدہ اہلیت کا نیا معیار جاری کر دیا ہے جس کے تحت اسکیم کو مزید منظم اور شفاف بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں

سرکاری ذرائع کے مطابق اب یہ پروگرام صرف خالص میرٹ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس میں اضافی شرائط بھی شامل کی گئی ہیں، درخواست گزار کا کسی سرکاری یا ہائر ایجوکیشن کمیشن  سے تسلیم شدہ یونیورسٹی یا کالج میں باقاعدہ داخلہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے

نئے قواعد کے مطابق یہ اسکیم BS، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے دستیاب ہوگی، امیدواروں کا انتخاب تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر مقررہ معیارات کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل سہولیات تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنا، تعلیمی مواقع میں برابری کو فروغ دینا اور ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم کو مضبوط بنانا ہے

درخواست دینے کے خواہشمند طلبہ کو پہلے اپنی متعلقہ جامعہ یا کالج میں رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی، اس کے بعد اسکیم کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروانا ہوگی، درخواست کے ساتھ درست تعلیمی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا، میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد منتخب امیدواروں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *