شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی کمسن کرکٹر آئینہ وزیر کی شاندار فاسٹ بولنگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اور اب انہیں ایک بڑا پلیٹ فارم بھی مل گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں کے ایک مقامی میچ کے دوران آئینہ وزیر غیر معمولی اعتماد اور رفتار کے ساتھ بولنگ کر رہی ہیں، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا۔
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے ننھی کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ماشاءاللہ اور نیک تمناؤں سے بھرپور پیغامات کے ساتھ لوگوں نے ان کے روشن مستقبل کی پیشگوئیاں کیں۔ کئی صارفین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قبائلی اضلاع میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم سہولیات اور رہنمائی کی کمی اکثر باصلاحیت بچوں کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ،بڑی ٹیم باہر ہوگئی
آئینہ وزیر کی مہارت سے متاثر ہو کر جاوید آفریدی نے نہ صرف ان کی تعریف کی بلکہ انہیں اپنی ٹیم کی ویمن لیگ کا حصہ بنانے کا اعلان بھی کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئینہ وزیر ایک غیرمعمولی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں اور ایسا ٹیلنٹ درست پلیٹ فارم کا حقدار ہوتا ہے۔
انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ آئینہ وزیر آنے والی “Zalmi Women League” میں شامل ہوں گی، جو خاص طور پر بچیوں کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جانب سے آئینہ کو مکمل کرکٹ کٹ اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنی مہارت کو نکھار سکیں۔
واو: ماشاءاللہ اس بچی کی باولنگ چیک کرے۔
آئینہ وزیر کا تعلق تحصیل شیواہ شگہ زالول خیل سے ہے اور شہید #عمرگل کی بیٹی ہے ، یہ بچوں کا ایک ٹورنامنٹ ہے جس میں آئینہ کی اپنی ٹیم ہے، افسوس مواقع نہیں ہے ورنہ ہمارے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، pic.twitter.com/cPzVBJ9ulk
— Badshah Pashteen (@badshahpashten) February 18, 2026

