سیکورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،4 فتنہ الخوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،4  فتنہ الخوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جس میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار خوارج ہلاک کر دیے  گئے ،مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا، جو مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے زیر استعمال تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عناصر علاقے میں بدامنی پھیلانے اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف تھےسیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرست خوارج کو تلاش کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام ہے۔

سیکورٹی فورسزنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles