خیبرپختونخوا، کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبرپختونخوا، کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ 225 بیرل تیل اور 10 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) کے ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ مختلف فارمیشنز میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران پہلے ہی تیل و گیس کے آثار ملے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ براگزئی ایکس ون کنویں کی کھدائی 5 ہزار 173 میٹر کی گہرائی تک کی گئی۔ ان کے مطابق یہ نئی دریافت ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے اور ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافے میں معاون ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کی سڑکیں کھلوا دیں

Related Articles