پاکستان میں ایک اور دہشت گرد حملے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق 16 فروری کو باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے حملہ آور کی شناخت سید احمد عرف قاری عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان کے صوبہ بلخ سے تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور طالبان رجیم کی اسپیشل فورسز سے وابستہ رہا اور افغانستان میں باضابطہ سرکاری ذمہ داریاں بھی انجام دے چکا ہے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سے وابستہ خودکش حملہ آور کی شناخت نے سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورکس کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کے گھر تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جسے افغان میڈیا نے طالبان کے زیر سایہ دہشت گردی کی سماجی سطح پر پذیرائی قرار دیا ہے۔