پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
چیئرمین سپارکو یوسف خان نے ورلڈ سپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند کی سطح پر اترے گی۔
یہ بھی پڑھیں :خلاء میں الٹراساؤنڈ کا انوکھا تجربہ، ناسا خلا باز نے طریقہ بتادیا
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹس پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی سیٹلائٹ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے، جو کہ ملک کے خلائی پروگرام کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
خلائی پروگرام کی حالیہ کامیابیاں
چیئرمین سپارکو نے ملک کے خلائی پروگرام میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا تھا جس کے بعد جولائی اور اکتوبر 2025 میں مزید دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے۔
اس وقت پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس مدار میں موجود ہیں، جو مختلف شعبوں میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں اور ملک کو خلائی دوڑ میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
سائنس اور بنیادی شعبوں میں سیٹلائٹس کا کردار
یوسف خان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی ملک کی زراعت، شہری و ترقیاتی منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے جیسے اہم شعبوں میں بہترین معاونت فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چینی خلائی مشن کی بڑی کامیابی، خلا بازوں نے اسپیس اسٹیشن میں قدم رکھ دیا


