کراچی ،گیس لیکچ سے رہائشی عمارت میں آتشزدگی، بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

کراچی ،گیس لیکچ سے رہائشی عمارت میں آتشزدگی، بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حیدری کے قریب واقع رہائشی عمارت  میں گیس سلینڈر کے دھماکے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے کے باعث بچہ جاں بحق،چارافراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکا گیس کے اخراج کے نتیجے میں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

  سندھ کے پولیس سربراہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے ضلع وسطی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے اور صورتحال پر مکمل نظر رکھنے کا حکم دیا تاکہ بروقت اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

حکام کے مطابق حفاظتی پیش نظر پوری عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی  ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ امدادی عملہ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *