بجلی کا بل جمع کروانے کے حوالے سے صارفین کیلئے اہم خبر

بجلی کا بل جمع کروانے کے حوالے سے صارفین کیلئے اہم خبر

پاکستان پوسٹ کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جس سے خاص طور پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں جو اب تک پاکستان پوسٹ کے ذریعے بل کی ادائیگی کرتے تھے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ بلنگ نظام کو جدید اور زیادہ مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے  اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو تیز کرنا اور صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔

اب روایتی طریقوں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ادائیگیوں کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نظام زیادہ شفاف اور آسان ہو سکے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بل کی ادائیگی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کریں  ان میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی، بینک ٹرانسفر اور مختلف آن لائن ادائیگی کے پلیٹ فارم شامل ہیں جہاں سے آسانی سے بل جمع کروایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے بل جمع کروانے کی سہولت ختم ہونے سے بجلی کی فراہمی کے نظام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بجلی کے بلوں کی ترسیل پہلے کی طرح جاری رہے گی اور صارفین کو مقررہ وقت پر بل موصول ہوتے رہیں گے۔

حکام نے مزید کہا کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ بل کی ادائیگی وقت پر کریں تاکہ اضافی جرمانے سے بچ سکیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کو مختلف بینکنگ اور آن لائن سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles