آج بارش ہوگی یا گرمی بڑھے گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

آج بارش ہوگی یا گرمی بڑھے گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمۂ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادارے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مری اور گلیات میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سرد موسم کی توقع ہے، جہاں پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خاص طور پر کوئٹہ اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ای سی سی نے وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ مجموعی فضائی معیار کا اشاریہ 225 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں یہ شرح 568 تک جا پہنچی، جو انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین صحت نے بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں خنکی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے اور آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تاہم فضائی آلودگی کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے باوجود شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *