اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد محسن نقوی بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ پہنچ گئے

اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد محسن نقوی بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ پہنچ گئے

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر حاضری دی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر خان اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

 یہ بھی پڑھیں :اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اچانک چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پہنچ گئے

اس موقع پر محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے اور اس مشکل گھڑی میں وہ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

بیرسٹر گوہر خان نے وفاقی وزیر داخلہ کی آمد اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی و پارلیمانی رہنماؤں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی بیرسٹر گوہر خان کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔ انہوں نے بھی بیرسٹر گوہر خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ایاز صادق نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی تھی۔

editor

Related Articles