بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشنز جاری، لاپتہ جوانوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشنز جاری، لاپتہ جوانوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد لاپتہ فوجی جوانوں کی بازیابی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانا ہے۔  یہ آپریشنز مختلف مقامات پر مرحلہ وار انداز میں کیے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے اور جوانوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لیے جگہ جگہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور حساس علاقوں میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ فورسز جدید حکمت عملی کے تحت علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔

  سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کے خلاف پرعزم ہیں اور ملک دشمن قوتوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،سیکورٹی ذرائع  کے مطابق پاکستان کی سلامتی اور اپنے جوانوں کا تحفظ پاک فوج کی اولین ترجیح ہے  اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک، ڈی آئی خان میں بھی حملہ ناکام، سیکیورٹی ہائی الرٹ

 سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جدوجہد آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی اور لاپتہ جوانوں کی بازیابی تک کارروائیاں نہیں رکیں گی۔ سیکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

 آپریشنز کے دوران علاقے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *